اسلامی آگاہی سوسائٹی کےہیڈکوارٹر پربحرینی سیکورٹی فورسز کادھاوا
بحرینی سیکیورٹی فورسز کی بھاری تعداد نے منامہ کے نواحی اور بحرین کی مذہبی اعلیٰ ترین اتھارٹی آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کے آبائی شہر الدراز میں مبینہ طور پر اسلامی آگاہی سوسائٹی کے ہیڈکوارٹرز پر اچانک دھاوا بول دیا۔
شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز اسلامی آگاہی کے دفتر پر اس حملے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ تاہم مذکورہ حکومتی اقدام حیرت انگیز اور اچانک تھا۔
یاد رہے کہ بحرینی حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے بحرین مین شیعہ مذہبی اور ثقافتی تنظیم اسلامی آگاہی سوسائٹی کوگزشتہ سال ریاستی وزارت قانون کے حکم پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔جس کے بعد وزارت داخلہ اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے تنظیم کے ہیڈکوارٹر پر بھی حملہ کیا تھا۔
بحرینی حکام نے اسلامی آگاہی سوسائٹی پر غیر قانونی فنڈ ریزنگ اور منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا – جبکہ تنظیم کے عہدیداروں سے ان بے ہودہ اورگھٹیا الزامات کی سختی سے تردید کردی تھی۔
بحرینی حکام ابھی تک اس سوسائٹی کے خلاف عائد کردہ لغو الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔