مشرق وسطی
ایران پر حملے کی صورت میں ہم سعودیہ کا ساتھ دیں گے ، اسرائیلی ڈیفنس چیف
شیعت نیوز: اسرائیلی ملٹری چیف نے جمعرات کو ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران پر حملے کی صورت میں ہم سعودیہ عرب کا ہر ممکنہ ساتھ دیں گے اور مشرق وسطیٰ پر کنٹرول حاصل کر لیں گے۔ اسرائیلی چیف گیڈی اییسنکوٹ نے سعودی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم عرب ممالک سے ایران کے خلاف ہر ممکنہ انٹیلیجنس کا تبادلہ کریں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں اسرائیلی چیف نے کہا کہ ہم ہر طرح کے تعاون کے لئے تیا ر ہیں ، اور سعودیہ عرب اور ہمارے درمیان بہت سے مفادات ہیں ۔ اسرائیلی آرمی نے انٹرویو کے مواد کی تصدیق کر دی ہے ۔ واضح رہے سعودیہ اور اسرائیل کے درمیان تعلقات اب منظر عام پر آنا شروع ہو گئے ہیں ۔