مشرق وسطی

بحرینی فورسز کا شیعہ مظاہرین پر حملہ

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہایش گاہ کے قریب سخت سکیورٹی کے باوجود بحرینی عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر بحرین کی سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر حملہ کیا اور علاقے کا محاصرہ کیا۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی بگڑتی ہوئی جسمانی صورتحال کے پیش نظر بحرین کے علماء نے ایک بیان جاری کر کے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے محاصرے کو آل خلیفہ کی جانب سے ان کے قتل سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی صورتحال میں مزید خاموشی اختیار کرنا جائز نہیں ہے۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹر نیشنل نے آل خلیفہ سے کہا ہے کہ فوری طور پر شیخ عیسی قاسم کا علاج کرایا جائے۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ کی حکومت نے جون 2016 میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت کو منسوخ کرکےان کی رہایش گاہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button