بحرینی علماء کا اسرائیلی دورہ کرنے و الے حکومتی وفد سے اظہارلا تعلقی اور بے زاری
منامہ : بحرینی علما نے آل خلیفہ حکومت کے وفد کے دورہ اسرائیل اور صیہونی دشمن سے ہر طرح کے ساز باز کی مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بحرین کے130سے زائد علما نے اپنے بیان میں غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ ساز باز کے ہر طرح کے اقدام کی مذمت اور بحرینی وفد کے دورہ اسرائیل سے اپنی نفرت و بیزاری کا اعلان کیا ہے-
جاری کردہ بیان میں اس 24رکنی بحرینی وفد کے دورہ اسرائیل کو سبھی اسلامی مذاہب کے علما کی نظر کے برخلاف قرار دیا اور کہا کہ اس وفد میں کوئی بھی شخص بحرینی علما کی نمائندگی نہیں کرتا-
دوسری جانب بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کے ادارے نے آل خلیفہ حکومت کی ایما پر اسرائیل کا دورہ کرنے والے بحرینی وفد کو بیت المقدس سے باہر نکال دیا-
بحرینی حکومت کی ایما پر بحرین کا ایک وفد ہفتے کواسرائیل کے دورے پر گیا تھا ۔واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کی بھرپور حامی ہے۔