مشرق وسطی

آل خلیفہ حکومت سیکورٹی کے جھوٹے بہانے مخالفین کو کچلنے کی کوشش کررہی ۔حسن قنبر

بحرین کے ایک سرگرم سیاسی کارکن نے نمائشی فوجی عدالت کے فیصلے کہ جس میں 6 انقلابی نوجوانوں کو سزائے موت کا فیصلہ سنایا گیا ہے کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آل خلیفہ ملک میں سیکورٹی کے جھوٹے بہانے مخالفین کو کچلنے کی کوشش کررہی ہے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’حسن قنبر ‘‘نے نمائشی فوجی عدالت کے فیصلے کہ جس میں 6 انقلابی نوجوانوں کو سزائے موت کا فیصلہ سنایا گیا ہے کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آل خلیفہ ملک میں سیکورٹی کے جھوٹے بہانے مخالفین کو کچلنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ بحرین میں نظام حکومت اس نقطہ پر پہنچ گیا ہے جہاں اس کے تمام اقدامات سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کی خواہش کے مطابق انجام پاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آل خلیفہ رژیم نےبحرینی عوام کے امنگوں کے خلاف راہ اختیار کررکھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آل خلیفہ ملک میں جاری تنازعہ حل کرنے کےبجائے صورتحال کو مزید بگاڑ رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کی حمایت یافتہ بحرین کی شاہی حکومت کی فوجی اورنمائشی عدالت نے کچھ روز قبل دہشتگردی کے جھوٹے الزامات میں چھ سیاسی قیدیوں کو موت کی سزا سنائی اسے پہلے بھی متعدد شہریوں اورسیاسی رہنماؤں کو طویل مدت قید ،جرمانے اورحتیٰ شہریت منسوخ کرنے کی سزائیں سنائی جاچکی ہے۔

واضح رہےکہ بحرین میں فروری 2011 ءسے خاندانی آمریت کے خلاف تحریک جاری ہے اوراس ملک کی عوام جمہوری حقوق دیے جانےا ور ایک منتخب عوامی حکومت کے قیام کا مطالبہ کرتی آرہی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button