پاکستانی شیعہ خبریں

کرْم ایجنسی: امریکی دہشتگرد طالبان کا مسافر وین پر تیزاب سے حملہ۔ 4 شیعہ زخمی

shia parachinar11شیعت نیوزکے نمائندے کی اطلاعات کے مطابق پاکستان صوبہ خیبر پختون کی کرم ایجنسی میں پشاور سے پارہ چنار جانے والے وین پرامریکی ایجنٹ کالعدم تحریک طالبان کے درندہ صفت دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔

مسافر بس کو تحریک طالبان کے دہشتگردوں نے دورانی کے مقام پر نشانہ بنایا۔ چلتی گاڑی پر دہشتگردوں نے تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختون خواہ میں تین دن قبل تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے والی معروف سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی پر کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردون نے حملہ کیا تھا ۔دہشت گرد اب بزدلانہ کاروائی کر کے اپنے اجداد کے قدموں پر چلنے کو ثبوت دے رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button