مشرق وسطی
ترکی اور اردن کے درمیان عسکری تعاون بڑھانے کا فیصلہ
انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی اور اردن کے درمیان عسکری تعاون پر مبنی معاہدہ طے ہو گیا ہے۔ اردنی فوج کے مطابق، یہ معاہدہ ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل خلوصی آکار کے دورہ عمان کے دوران طے ہوا جنہوں نے اپنے اردنی ہم منصب محمود فرہاد سے ملاقات بھی کی ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
بعد ازاں ، دو طرفہ عسکری تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے جس کے بعد جنرل آکار نے ترک شہدا کی یادگار پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی ۔