مشرق وسطی

دہشت گردوں کے ہاتھوں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر اقوام متحدہ کو شام کا انتباہ

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار جعفری نے روسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا ہے کہ شام کی حکومت نے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی کی تنظیم کو بارہا مراسلے ارسال کئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے عام شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ گذشتہ بائیس فروری کو ترکی کی باب الہوی سرحدی گذرگاہ سے زہریلی گیس کے ٹینکر داخل ہوئے ہیں کہا کہ یہ مواد دہشت گردوں کو فراہم کیا گیا تاکہ وہ اپنے زیر قبضہ علاقوں میں عام شہریوں کے خلاف اس زہریلی گیس کا استعمال کریں۔بشار جعفری نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے حکام کی جانب سے لاپرواہی برتے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اقدام کا مقصد شامی حکومت کے خلاف نئی اسٹریٹیجی تیار کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button