پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی ؛امریکی سعودی نوا ز تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے2 شیعہ نوجوان شدید زخمی
کراچی شیعت نیوز کے نمائندئے کے مطابق انچولی کے رہائشی سید عامر نقوی پر گلشن کے علاقے موتی محل کے پاس امریکی سعودی نواز دہشت گردوں کی فائرنگ جس کے نتیجے میں عامر نقویعلی عباس شدید زخمی ہوگئے ۔جن کو آغا خان ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے ۔عامر نقوی اور علی عباس کو اس وقت تکفیری دہشت گردوں نے نشانہ بنایا جب وہ اپنے آفس سے گھر جارہے تھے ۔عامر نقوی انچولی بلاک 20 کے رہائشی ہیں بینک الحبیب میں برانچ منیجر کے فرائض پر تعینات ہیں ۔واضح رہے کہ حال ہی میں ایس ایس پی کیپٹن عاصم قائم کو ڈسٹرکٹ سینٹرل سے ڈسٹرکٹ ایسٹ کی ذمہ داری دی گئی ہیں ذمہ داری دیتے وقت شیعہ رہنماوں نے حکومت کو متنبہ کیا تھا کہ ایسے متعصب ایس ایس پی کو زمہ داری نہ دی جائے ،ورنہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں میں شیعہ نسل کشئی کا سللہ شروع ہوجائے گا ۔