پاکستانی شیعہ خبریں

شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں کالعدم جماعتیں اور حکومتی سکیورٹی ادرے ملوث ہیں ۔مولانا صادق رضا تقوی

mwmflagکراچی ،کوئٹہ اور پاراچنارمیں جاری شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ دہشت گردی کی پُرذور مذمت کرتے ہیں۔

کراچی ()کراچی ،کوئٹہ اور پاراچنارمیں جاری شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ دہشت گردی کی پُرذور مذمت کرتے ہیں۔ ۲روز میں۷شیعہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا حکومت،آزاد عدلیہ اندھی ،گونگھی اور بہری ہوگئی ہے ۔شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں کالعدم جماعتیں اور حکومتی سکیورٹی ادرے ملوث ہیں ۔ان خیالات کا اظہار کراچی ،کوئٹہ اور پاراچنار میں جاری شیعہ افرادکی ٹارگٹ کلنگ دہشت گردی کے خلاف مجلس و حدت مسلمین کراچی ڈویثرن کے سیکر ٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی نے و حدت ہاؤس سے جاری کردہ اپنے مذمتی بیان میں کیا،اُن کا کہنا تھا کہ حال ہی میں متصب ایس ایس پی عاصم قائم خانی کا ٹرانسفر کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ میں کیا گیا تھا جس پر مجلس و حدت مسلمین نے حکومتی نمائندگان کو متنبہ کیا تھا کہ ایس ایس پی قائم خانی کی کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ میں تقرری فرقہ وارانہ کشیدگی اورٹارگٹ کلنگ کا باعث بن سکتی ہے جس کی وجہ عاصم قائم خانی کا کالعدم گرہوں کے ساتھ گٹھ جوڑ اور شہر کراچی میں ان کے ریلیوں، جلسوں اور ان کے دفاتر کو سکیورٹی فراہم کرنا ہے جبکہ آزاد عدلیہ کا دم بھرنے والی سیاسی ومذہبی جماعتوں سمیت حکومتی مشنری میں شامل جماعتیں صرف اپنے ذاتی مفادات عزیز ہیں، ملک میں عوام کی جان و مال عزت و آبرو کی انھیں کوئی پر واہ نہیں دوسری جانب چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری کو بلوچستان کے لاپتہ افراد سمیت اپنے من پسند سو موٹو ایکشن لینا آتاہے مگر انہیں کراچی و کوئٹہ ،پاراچنار ،ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک کے دیگر شہروں میں دہشت گردی کا نشانہ بنے والی معصوم و بے گناہ انسانی جانیں نظر نہیں آتی۔

مولانا صادق رضا تقوی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری ،وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف،چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی ،کوئٹہ اور پاراچنارمیں جاری شیعہ عمائدین کی نسل کشی کے خلاف ایکشن لیں اورکالعدم جماعتوں سے وابستہ سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کرئیں تاکہ اس ملک کو عدم استحکام پہنچانے والوں کا سد باب ہوسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button