پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ ساجد نقوی کی جانب سے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کے تازہ واقعہ کی شدید مذمت

sajid naqviپاکستان کی تاریخ عظیم شخصیات کے پراسرار قتل اور قومی سانحات سے بھری پڑی ہے جن میں شہید لیاقت علی خان کا قتل سرفہرست ہے مگر ستم ظریفی یہ ہے کہ اس قسم کے قتل اور سانحات کی تفصیلی تحقیقات اور ان کے نتائج سے ہم آج تک لاعلم ہیں اگر شہید لیاقت علی خان کے قتل سے پردہ اُٹھایا جاتا تو لامتناعی قومی سانحات کا سلسلہ شروع نہ ہوتا۔ حکمران ملک میں امن وامان کے قیام میں سنجیدہ نہیں ہیں آئے روز ملک کے مختلف شہروں میں معصوم لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے اور حکومتی ایوانوں میں بیٹھے لوگ صرف مذمتی بیانوں تک محدود رہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے کوئٹہ میں سرکی روڈ پر ہزارہ برادری کے خلاف ٹارگٹ کلنگ کے تازہ واقعہ میں ابراہیم، سید عیوض، علی عطا اور غلام کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی تازہ لہر نے ایک مرتبہ پھر عوام کو اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے ایسے واقعات سے واضح ہوتا ہے کہ کسی بھی پاکستانی کی جان محفوظ نہیں ہے دہشتگرد سرعام دندناتے پھر رہے ہیں اور امن وامان کے قیام کیلئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک دہشتگردوں کے سرپرستوں کو بے نقاب کر کے کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button