پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی:ناصبی دہشتگردوں کی فائرنگ، 4 شیعہ جوان شدید زخمی۔
نمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے نارتھ ناظم آباد بلاک میں سپر فاسٹ فورڈ سینٹر پر فائرنگ کر کے 4 شیعہ جوانوں کو شدید زخمی کردیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق سالہ سہیل، 28 سالہ بابو، 30 سالہ زوہیب اور آصف کو کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں فائرنگ کا نشانہ بناکر شدید زخمی کر دیا۔ جس کے بعد زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔
زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے جن کا آپریشن جاری ہے۔ مومنین سے دُعائے صحت کی التماس ہے۔