مشرق وسطی

بحرینی حکومت کا ظالمانہ فیصلہ، ایک سو پندرہ شہریوں کی شہریت سلب

بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے ایک سو پندرہ شہریوں کی شہریت سلب کرنے کے ساتھ ساتھ ترپن بحرینی شہریوں کو عمر قید اور متعدد دیگر کو چھے سے پندرہ سال قید کی سزا سنائی ہے-

عدالت نے ان بحرینی شہریوں پر یہ کہتے ہوئے فرد جرم عائد کی ہے کہ انہوں نے حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لیا تھا-

بحرین میں آل خلیفہ حکومت اپنے مخالفین کو کچلنے کے لئے عدالتوں کا استعمال کرتی ہے اور حکومتی پالیسیوں پر تنقید اور مظاہروں میں حصہ لینے والے شہریوں پر بے بنیاد الزامات عائد کر کے انہیں سنگین سزائیں دلواتی ہے-

آل خلیفہ حکومت گذشتہ سات برسوں میں اب تک گیارہ ہزار بحرینی شہریوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کر چکی ہے جن میں سے اس نے متعدد کو پھانسی کی سزا سنائی ہے اور بہت سے دیگر کی شہریت سلب کر لی ہے-

آل خلیفہ حکومت اپنے متعدد مخالفین کو ملک بدر بھی کر چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button