دمشق ایئرپورٹ پر اسرائیل کا میزائلوں سے حملہ
دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی فضائیہ نے دمشق کے ہوائی اڈے پر موجود ایرانی مال بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کیلئے دو میزائل داغے تاہم شامی اینٹی میزائل سسٹم نے دونوں میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔
روسی نیوز ایجنسی اسپوٹنیک نے خبر دی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے دمشق کے ہوائی اڈے پر داغنے والے دو میزائلوں کو شامی اینٹی میزائل سسٹم نے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ کوئی میزائل اپنے ہدف سے نہیں ٹکرایا۔
روسی خبر رساں ادارے نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی فضائیہ دمشق ایئرپورٹ پر موجود دو ایرانی مال بردار جہازوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شامی اینٹی میزائل سسٹم نے صہیونی میزائلوں کو احسن طریقے سے فضا میں تباہ کر دیا۔
اسپوٹنیک سے بات کرتے ہوئے دمشق کے میدان جنگ سے ذرائع نے کہا کہ شامی میزائلوں نے مقبوضہ فلسطین سے داغے گئے اسرائیلی میزائلوں کا مقابلہ کیا اور ایک میزائل کو "مزارع الامل” اور دوسرے کو "البعث” علاقے میں تباہ کر دیا۔
اس ذرائع کے مطابق صہیونی میزائل حملے میں کسی قسم کے جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں جبکہ جزوی طور پر مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔