معروف شیعہ اسکالر ، تبلیغاتی ادارہ ء دار الثقلین کے بانی اور آئی ایس او کراچی کے رکنِ نظارت شہید سعید حیدرزیدی سپردِ خاک
شیعت نیوز کے نمائندے کی اطلاعات کے مطابق شہید سعید حیدرزیدی کی نمازِ جنازہ آج بعد نماز ظہرین امام بارگاہ شاہِ کربلا رضویہ سوسائٹی میں مولانا شاہد رضاکاشفی کی زیرِ اقتدا ادا کردی گئی ۔
نماز جنازہ میں کراچی کی مختلف تنظیموں کے رہنماموجود تھے ۔ جن میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی ، مولانا مرزا یوسف حسین ،مولانا صادق رضاتقوی ، مولانا حیدر عباس عابدی ہیت آئمہ مساجد کی سربراہ علامہ شیخ حسن صلاح الدین، مولانا باقر عباس زیدی ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر برادر اطہر عمران ، شیعہ علماء کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری مولانا ناظر عباس تقوی اور دیگر علماء ، ذاکرین اور دانشور حضرات کے علاوہ شہید سعید حیدر زیدی سے کسبِ فیض کرنے والے سیکٹروں شاگردبھی موجود تھے ۔ شہید سعید حیدر زیدی کی زوجہ محترمہ نے بعد نماز جنازہ شرکاء سے خطاب بھی کیااس موقع پر شہید سعید حیدرزیدی کے تمام تنظیمی ساتھی، علماء ، طلباء غرض یہ کہ ہر شخص کی آنکھ اشکبار تھی۔ ان کے تمام احباب و اعزاء ایک دوسرے کو دلاسے دے رہے تھے۔نمازِ جنازہ کی امام بارگاہ شاہِ کربلا رضویہ سوسائٹی میں مولانا شاہد رضاکاشفی کی زیرِ اقتدا ادا ئیگی کے بعد جنازے کو جلوس کی صورت میں قبرستان کی جانب روانہ کیا گیا۔ شرکاء جنازہ لبیک یا حسین(ع)، امیریکہ مردہ باد ، اسرائیل مردہ باداور دہشت گردی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔جنازے کو قبرستان وادی السلام لے جایا گیا ۔جہاں ہزاروں سوگوار عزاداروں کی موجودگی میں انہیں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ شہید سعید حیدرزیدی امامیہ ا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈدیژن کی مجلسِ نظارت کے رکن ہونے کے ساتھ ساتھ ، ایک معروف شیعہ اسکالر اور تبلیغاتی ادارہ ء دار الثقلین کے بانی بھی تھے آپ بیشمار کتب کی مصنف اور لاتعداد عربی اور فارسی کتب کے مترجم بھی تھے۔ آپ نے پسماندگان میں ایک بیوہ ، دو بیٹے اور دو بیٹیوں کوسوگوار چھوڑا ہے