مشرق وسطی

امریکہ پھر تنہا، قطر نے ترکی کی حمایت کا کیا اعلان

مذکورہ سرمایہ کاری کا اعلان انقرہ میں قطر کے امیر تمیم بن حمد نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ہونے والے ملاقات میں کیا، پندرہ بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری معاشی مارکیٹس اور بینکاری کے شعبے میں کی جائے گی۔

قطر کے امیر تمیم بن حمد ان دنوں ترکی کے دورے پر ہیں، ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا، امیر قطر کے ساتھ دورے میں سرکاری وفد بھی ہے۔

قطر کے امیر کا دورہ ترکی ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ترکی اور اس کے نیٹو اتحادی امریکہ کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں۔

ترکی کی جانب سے امریکی پادری اینڈریو برنسن کی رہائی سے انکار پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے خلاف اقتصادی اور معاشی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا جس کے جواب میں ترک صدر نے مختلف امریکی مصنوعات پر پابندی لگا دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button