پاکستانی شیعہ خبریں

''جلد ٹھیک ہوکر دوبارہ جلوس میں جاؤں گا''ننھے کمسن عزادار آٹھ سالہ ماجد کا عزم

majidنو محرم الحرام کو ڈیرہ سماعیل خان میں ماتمی جلوس کے دوران ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں ایک کمسن بچہ ماجد علی بھی شامل ہے، جس کو سر، چہرے اور ٹانگوں پر بارودی مواد اور چھرے لگے، یہ کمسن زخمی اس وقت نشتر ہسپتال ملتان میں زیرعلاج ہے، اس زخمی کی عمر تقریبا آٹھ سال ہے اور وہ دوسری جماعت کا طالبعلم ہے، کمسن ماجد نے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ مجھے جلو س میں آگے آگے رہنے کا شوق ہوا کرتا تھا اور میں علم حضرت عباس(ع) کو اٹھایا کرتا تھا لیکن جس دن دھماکہ ہوا میں جلوس میں پیچھے رہ گیا اور میرے ساتھ میرے محلے کے کچھ اہل سنت کے بچے بھی تھے ہم آگے بڑھنا چاہ رہے تھے کہ ایکدم دھماکہ ہو گیا اور میں بے ہوش گیا ، ماجد کا کہنا تھا کہ جب مجھے ہوش آیا تو اس وقت میں ہسپتال میں تھا، بعد میں مجھے میرے والد نے بتایا تھا کہ وہ جو بچے تمہارے ساتھ تھے وہ شہید ہوگئے ہیں۔

ننھے کمسن عزادار ماجد نے مزید کہا کہ آپ فکر نہ کریں میں جلد ٹھیک ہوکر دوبارہ جلوس اور مجلس عزاء میں جاؤں گا اور ان لوگو ں کو شکست دیدوں گا جو مجھے جلوسوں سے روکنا چاہتے تھے، زخمی نے اپنے والد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بابا جان میں سکول بھی جاؤں گا آپ پریشان نہ ہوں، زخمی ننے عزادار ماجد کو ٹانگ پر شدید چوٹ ہے اور اس کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے لیکن ماجد کے حوصلے بتاتے ہیں کہ وہ جلد ٹھیک ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button