پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی:حساس ادارے کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

taliban arest in karchiحساس ادارے نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گردکوحراست میں لے لیا، ملزم مبینہ طور پر رینجرز ہیڈکوارٹر پر حملے میں ملوث ہے۔

ذرائع کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی کے قاری شکیل گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد انیس الرحمان کوخفیہ اطلاع پر اورنگی ٹاؤن  کے علاقے داتا نگر سے پکڑا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم مبینہ طورپر سیکیورٹی فورسزپرحملے ، بم دھماکوں اور رینجرز ہیڈکوارٹرپرحملے میں ملوث ہے۔

حساس دارے نے مزید تفتیش کےلئے ملزم کو نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button