مشرق وسطی

شام کے صدرکو قتل کرنے کی اسرائیلی سازش

اسرائیلی وزارت جنگ نے شام کے صدر بشار اسد کی اقامت گاہ ، دمشق کے بین الاقوامی ایئر پورٹ اور شامی فوج کے ٹینکوں کی چند تصویریں شائع کرنے کے بعد شام کے صدر بشار اسد کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اسرائیلی وزارت جنگ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے پاس بشار اسد کے قیام کی جگہ کے چند فوٹو موجود ہیں اور اسرائیل جب چاہے شام کے صدر بشار اسد کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے یہ فوٹو اور اطلاعات اپنے جدید ترین سیٹلائٹ ( اوفک 11 ) کے ذریعہ حاصل کی ہیں۔

اسرائیلی وزارت جنگ کا یہ دعوی ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب شام میں امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشتگردوں داعش اور جبھتہ النصرہ کوزبردست شکست ہوئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button