جھنگ :علم پاک کی بے حرمتی، ناصبی تکفیریوں کے خلاف مقدمہ درج
جھنگ میں ناصبی تکفیری دہشت گردی کی جانب سے علم حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی بے حرمتی کی جانے کے بعد ناصبی دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے علم حضرت عباس علیہ السلام کی بے حرمتی کا مقدمہ تھانہ کوٹ شاکر میں دفعہ 295/C کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دفعہ 295/C کا قانون توہین رسالت ماب (ص) پر لاگو ہوتا ہے اور اس قانون کے تحت ناصبی تکفیری دہشت گردوں نے ملک بھر میں متعدد بے گناہوں کے نشانہ بنایا ہے اور مقدمات درج کئے ہیں۔
اسلام آبادا ور پنجاب بھر میں ناصبی تکفیری دہشت گردوں نے مسلمانوں اور غیر مسلموں کے خلاف رائے کے اختلاف پر اس قانون کے تحت درجنوں مقدمات درج کئے ہیں اور ہمیشہ اس قانون کا غلط استعمال کیا جاتا رہاہے۔
جھنگ میں علم حضرت عباس علیہ السلام کی بے حرمتی کے خلاف ناصبی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے میں مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔