مشرق وسطی
بحرین: اپوزیشن جماعت نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا
منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بحرین کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت’’جمعیت الوفاق الوطنی الاسلامیہ‘‘ نے برطانوی دارالحکومت لندن میں منعقد ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بحرینی عوام کی اکثریت کے پاس بائیکاٹ کے علاوہ اور کوئی آپشن میسئر نہیں۔
یہ اعلان جماعت کے نائب جنرل سیکرٹری شیخ حسین الدیہہی نے کیا،جن کا مزید کہنا تھا کہ بحرین میں جاری پر امن تحریک جاری رہے گی جب تک کہ ملک میں اصلاحات کا نفاذ نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ جمعیت الوفاق کے جنرل سیکرٹری شیخ علی سلیمان کئی سالوں سے آل خلیفہ کی جیلوں میں قید ہیں اور خلیفہ حکومت آئے دن ان پر نت نئے الزامات عائد کرتی رہتی ہے۔