مشرق وسطی
امریکہ نے شام میں فاسفورس بم برسانا شروع کر دیئے
امریکی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے لڑاکا طیاروں کے متعدد عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد اس سے پہلے بھی کئی بار شام میں ممنوعہ فاسفورس بموں کا استعمال کر چکا ہے۔
شام کی وزارت خارجہ اقوام متحدہ سے کئی بار تحریری طور پر یہ مطالبہ کر چکی ہے کہ امریکہ کی سرکردگی میں قائم غیرقانونی اتحاد کو شام میں حملوں سے روکا جائے۔
عراق و شام میں داعش مخالف یہ نام نہاد عالمی اتحاد، باراک اوباما کے دورحکومت میں تشکیل پایا تھا جبکہ اس اتحاد میں شامل ممالک کی جانب سے ہی داعش دہشت گردوں کو مالی اور اسلحہ جاتی مدد فراہم کی جاتی رہی ہے۔