مشرق وسطی
امریکی پابندیاں بے اثر ایران کیلئےقطر کی پروازوں میں اضافہ
شیعیت نیوز: ایران مخالف امریکی پابندیوں کے باوجود قطر کی فضائی کمپنی (قطرائیرویز) نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ قطر اور ایران کے مختلف شہروں کے درمیان پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرے گی.
شیعیت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قطر ائیرویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر’’اکبر البکر‘‘ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر کہا کہ نئی پروازوں کا آغاز ایران کے لئے قطری کمپنی کے عزم اور ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں اس کے نیٹ ورک کی توسیع کا آئینہ دار ہے.
قطری کمپنی کے سربراہ نے گزشتہ مہینوں میں کہا تھا کہ ایران مخالف امریکہ کے سیاسی اور معاشی دباؤ کے باوجود قطری کمپنی کی ایران میں سرگرمیاں جاری رہیں گی۔