اسرائیل سے تعلقات نا رکھنا ہماری بڑی غلطی تھی، عرب وزیر انور قرقاش
شیعیت نیوز: متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے ایک شرمناک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہ رکھنا غلطی ہے۔
رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق انور قرقاش نے کہ جن کا ملک فلسطینی امنگوں سے غداری اور صیہونی حکومت کے جرائم کو نظرانداز کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کی کوشش کر رہا ہے، کہا ہے کہ برسوں قبل اسرائیل سے تعلقات نہ رکھنے کے بارے میں عرب ملکوں کی جانب سے ایک فیصلہ اختیار کیا گیا جبکہ یہ فیصلہ، مکمل طور پر غلط تھا، بعض عرب ممالک منجملہ متحدہ عرب امارات صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرار اور ان تعلقات کو برملا کرنے کی بھرپور کوشش میں ہیں اور یہ ایسی صورت میں ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے خلاف اپنے جارحانہ حملے تیز کر دیئے ہیں۔
خلیج فارس کے عرب ممالک، عالم اسلام کے اہم ترین مسئلے، مسئلہ فلسطین کو نظرانداز کرتے ہوئے ایسی حالت میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے خواہاں ہیں کہ انھیں اس سلسلے میں کوئی شرم تک محسوس نہیں ہو رہی ہے۔ جبکہ صیہونی حکومت کے وزیر تعلیم و تربیت نفتالی بینت نے حال ہی میں کہا ہے کہ غزہ میں قتل عام اور طاقت کا استعمال کر کے ہی اس علاقے میں امن بحال کیا جا سکتا ہے۔