شہر بچاتو انتخابات ہوں گے، حکومتی اتحادی جماعتیں شہر کی بقاء کے لئے مخلص نہیں علامہ ناظر عباس تقوی
ہمارا احتجاج کراچی میں شہید ہونے والے ہر شہری کے قتل کی مذمت میں ہے ۔حکمران کسی خوش فہمی میں نہ رہیں ، ریڈ زون ہماری پہنچ سے زیادہ دور نہیں ، ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو کل آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ان خیالات کا اظہار علامہ ناظر عباس تقوی نے ایم اے جناح روڈ پر جاری احتجاجی کفن پوش دھرنے کے شرکاء سے بعد نمازمغربین خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہحکومتی اتحادی جماعتیں شہر کی بقاء کے لئے مخلص نظر نہیں آتیں ، جسے دیکھووہ ایک دوسرے کو برہنہ کر نے کے درپہ ہے ۔ سیاسی جماعتیں کیا سمجھتی ہیں کہ آگ و خون کے اس کھیل کے اختتام سے قبل الیکشن ہو جائیں گے ، تو یہ ان کی بھول ہیشہر بچاتو انتخابات ہوں گے۔ ہمارایہ احتجاجی دھرنا فقط شہداء ملت جعفریہ کے لئے نہیں بلکے ہر اس مظلوم کے بہیمانہ قتل و غارت کی مذمت میں ہے جو اس شہر میں بیگناہ مارا گیا ہے ، خواہ اس کا تعلق کسی مسلک ، کسی گروہ یا کسی جماعت سے ہو۔حکومتی مشینری اس پر امن احتجاجی دھرنے کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی سازش سے باز رہے ، ورنہ حکمران کسی خوش فہمی میں نہ رہیں ، ریڈ زون ہماری پہنچ سے زیادہ دور نہیں ہے۔ پھر وہ ہو گا جو خود ہم بھی نہیں چاہتے ۔ہم نے اپنے مطالبات مطالقہ حکام تک پہنچا دیئے ہیں ،مطالبات کی منظوری میں اگر حکومتی سنجیدگی نظر نہیں آئی تو کل آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
کراچی سمیت پاکستان بھر میں شیعہ نسل کشی اور قتل وغارت گری کے خلاف ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی کفن پوش دھرناجاری ہے اس احتجاجی دھرنے کا انعقاد شیعہ علماء کونسل کی جانب سے کیا گیا ہے جب کہ مجلس وحدت مسلمین ،ہیت آئمہ مساجد وعلماء امامیہ ، جعفریہ الائنس ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، مرکزی تنظیم عزاء بھی اس دھرنے میں شامل ہیں ۔ اس وقت علامہ ناظر عباس تقوی کے علاوہ علامہ صادق رضا تقوی ، علامہ مرزایوسف حسین ،علامہ شیخ حسن صلاح الدین ، علامہ جعفر سبحانی ، مولانا منور نقوی و دیگر علماء کرام اور صاحبان بیاض دھرنے کی قیادت کر رہے ہیں ۔ دھرنے میں ہزاروں کی تعداد میں مرد وزن ، بوڑھے اور بچے شریک ہیں ۔ جن کے ہاتھوں میں دہشتگردی اور امریکہ کے خلاف بینر اور پلے کارڈ موجود ہیں ۔