پاکستانی شیعہ خبریں

خواتین پر حملے تعلیمات اسلامی کے منافی اور بزدلانہ حرکت ہے، علامہ عباس کمیلی

kumailiجعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے کہا ہے کہ کراچی، کوئٹہ، گلگت، پشاور اور دیگر مقامات پر ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، خواتین پر حملے تعلیمات اسلامی کے منافی اور بزدلانہ حرکت ہے۔ وہ سولجر بازار میں منعقدہ احتجاجی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں دہشت گردی اب اپنے عروج پر ہے اور دہشت گرد ملک توڑنے اور انتخابات ملتوی کرانے کی سازشوں میں مصروف ہیں، جن کی سرکوبی نہایت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اس ملک کو فرقہ واریت کے نام پر تفرقہ کی جہنم میں دھکیلنا چاہتے ہیں جبکہ اس ملک میں کہیں بھی شیعہ و سنی کا جھگڑا نہیں ہے، بلکہ یہ ایک مخصوص دہشت گرد ٹولہ ہے جس کو لگام دینا ضروری ہے۔

علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ فوج اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے نمٹنے کیلئے اپنی کارروائیاں کر رہی ہے اور وزیرستان سمیت مختلف مقامات پر فوج کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ اسی طرح کراچی، کوئٹہ، گلگت، پشاور میں بھی فوج کو ملک کے اندرونی دشمنوں سے نمٹنا ہوگا کیونکہ یہ عناصر اب خواتین کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں اور اب ان کے شر سے کوئی محفوظ نہیں۔ لہٰذا حکومت کو ٹھوس اور مؤثر اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ انہوں نے صدر زرداری، وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف اور چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں جاری دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث کالعدم تکفیری گروہ کے دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے اقدامات کئے جائیں، ورنہ ملت جعفریہ راست اقدام کرنے پر مجبور ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button