پاکستانی شیعہ خبریں

شیعہ علماء کونسل کے تحت کریمہ اہل بیت (س) سیمینار کا انعقاد 15 جنوری 2013ء کو ہوگا

suc15janایک روزہ سیمینار سے مناظر اسلام علامہ آفتاب حسین جوادی، علامہ عارف حسین واحدی اور علامہ سید ساجد علی نقوی خصوصی خطاب کریں گے۔
بزم کریمہ اہل بیت (ع) جامعہ معصومہ (ع) تحصیل ٹیکسلا اور شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل ٹیکسلا کے اشتراک سے کریمہ اہل بیت (س) سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ سیمینار 15 جنوری 2013ء بروز منگل مسجد کریمہ اہل بیت (ع) امام علی رضا (ع) روڈ عقب ٹیکسلا میوزیم، تحصیل ٹیکسلا میں منعقد کیا جائے گا۔ ایک روزہ سیمینار سے علامہ امیر حسین جعفری، علامہ غلام قاسم جعفری، علامہ سید نذر حسین شیرازی، مناظر اسلام علامہ آفتاب حسین جوادی، علامہ آغا محمد شفاء نجفی، علامہ عارف حسین واحدی اور علامہ سید ساجد علی نقوی خصوصی خطاب کریں گے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے تمام انتظامات جعفریہ یوتھ ٹیکسلا کے سپرد کئے گئے ہیں۔ سیمینار کے موقع پر مجلس عزاء اور پرچم کشائی علم غازی عباس علمدار(ع) برمکان سید ناصر عباس انقلابی بدست علامہ سید ساجد علی نقوی کے علاوہ تربیت زائرین اور معاشرہ سازی میں مدارس کا کردار پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔ سیمینار کے اختتام پر ٹیکسلا کی تمام ماتمی سنگتیں نوحہ خوانی و ماتمداری کریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button