پاکستانی شیعہ خبریں

مساجد و امام بارگاہوں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، مولانا صادق رضا تقوی

sadiqtaqviحکومت مسجد و امام بارگاہ حیدر کرار (ع) اورنگی ٹاؤن اور مسجد و امام بارگاہ امامیہ لیاقت آباد سی ایریا پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی خلاف سخت کارروائی کرے، مسجد امام بارگاہ حیدر کرار (ع) اور امامیہ مسجد پر حملہ میں رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کو میڈیا کے سامنے لایا جائے تاکہ مساجد و امام بارگاہوں پر حملہ کرنے والے ملک و اسلام دشمن تفرقہ پھیلانے والے عناصر کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی نے اورنگی ٹاؤن اور لیاقت آباد کی مسجد و امام بارگاہ کے دورے کے دوران کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ شہر کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ شیعہ نسل کشی کے ساتھ ساتھ اب ملک دشمن، اسلام دشمن عناصر عبادت گاہوں میں بم دھماکے اور فائرنگ کرکے شرانگیزی کر رہے ہیں جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی شہر میں عملی حکمرانی ہے اور یہ شہر قائد میں آزادانہ اپنے مضموم مقاصد کی خاطر مذہبی عبادت گاہوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ان دہشت گردوں کے ہاتھوں بےبس نظر آتے یا وہ ان کی پیروی کر رہے ہیں اور محرم الحرام کے آغاز سے اب تک دہشت گردوں نے 5 مساجد و امام بارگاہوں کو نشانہ بنایا اور اس سے قبل نارتھ کراچی میں گودھرا کے علاقے میں امام بارگاہ شاہ کاظمین پر بھی کالعدم جماعت کے مسلح دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا، جسے سکیورٹی گارڈ نے ناکام بنایا اور آج اورنگی ٹاؤن سیکٹر 5E میں قائم جامع مسجد و امام بارگاہ حیدر کرار (ع) پر امریکی ڈالر خور کالعدم اسلام دشمن گروہ کے کارندوں نے فائرنگ کردی۔ اس موقع پر امام بارگاہ میں موجود ایک ٹرسٹی نے دفاع میں فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور جس کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے گرفتار کرلیا گیا، اس کے علاوہ ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد سی ایریا میں مسجد و امام بارگاہ امامیہ پر بھی کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ نے حملہ کیا، حملہ آور مسجد کے اندر گھس گئے اور مسجد و امام بارگاہ میں شدید توڑ پھوڑ کی اور پتھراؤ بھی کیا اور آزادانہ فرار ہوگئے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بروقت کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

مولانا صادق رضا تقوی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور آئی جی سندھ فیاض لغاری سے مطالبہ کیا کہ مساجد و امام بارگاہوں پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کو فوری گرفتار کریں اور اورنگی ٹاؤن مسجد و امام بارگاہ پر حملہ میں گرفتار ہونے والے دہشت گرد کو میڈیا کے سامنے لائیں تاکہ فرقہ واریت پھیلانے والے اصل دہشت گردوں کا اصل چہرہ سامنے لایا جاسکے اور اس کا سدباب کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button