کراچی:شیعہ سیاستدانوں حیدر عباس رضوی،فیصل عابدی اور ذوالفقار مرزا ناصبی دہشت گردوں کے نشانے پر
معروف شیعہ سیات دانوں حیدر عباس رضوی،فیصل رضا عابدی اور ذوالفقار مرزا کو ناصبی تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے دشت گردی کا نشانہ بنائے جانے کا خطر ہے۔رپورٹ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما حیدر عباس رضوی،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل رضا عابدی اور ذوالفقار مرزا کی سیکورٹی بڑھانے کے لئے استدعا کی گئی ہے کیونکہ خدشہ ہے کہ کالعد م دہشت گرد ناصبی تکفیری گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت طالبان کے یزیدی دہشت گرد تینوں شیعہ رہنماؤں کو دہشت گرد ی کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔
وفاقی وزارت داخلہ کے کرائسز مینجمنٹ سیل سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حساس اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کی اطلاعات کے مطابق پاکستان کی مشہور شیعہ سیاسی شخصیات جن میں حیدر عباس رضوی،فیصل عابدی اور ذوالفقار مرزا شامل ہیں کو ناصبی تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے ایڈوائزر حیدر عباس رضوی،سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی اور سابق وزیر داخلہ سندھ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے شوہر ذوالفقار مرزا کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
کالعدم دہشت گرد گروہ طالبان اور اس کے ساتھ کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کی جانب سے منصوبہ بندی کی گئی ہے کہ تینوں معروف شیعہ سیاستدانوں کو دہشت گرد ی کا نشانہ بنایا جائے گا جبکہ سیکولر جماعتوں کے سنی رہنماؤں کو بھی ان کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے بعد تینوں رہنماؤں نے صوبائی حکومت کو کہا ہے کہ ان کی سیکورٹی کے بہتر انتظامات کئے جائیں جبکہ صوبائی حکومت نے سیکورٹی اداروں کو ان کی حفاظت کے لئے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔