پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی کی بدامنی میں لشکرجھنگوی، سپاہ صحابہ,جیش محمداور کچھ جماعت اسلامی کےسابق لوگ ملوث ہیں، رحمان ملک

rehmanوفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات کی خرابی میں لشکرجھنگوی،سپاہ صحابہ اور جیش محمد اور کچھ جماعت اسلامی کےسابق لوگ ملوث ہیں۔

سینیٹ میں ارکان کو بریفنگ دیتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ملک دشمن عناصر افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں اور کالعدم تنظیمیں ان کا آلہ کار ہیں،کراچی کے حالات خراب کرنے میں لشکر جھنگوی،سپاہ صحابہ اور جیش محمد اور کچھ جماعت اسلامی کےسابق لوگ ملوث ہیں۔ کراچی میں رینجرز اور پولیس ٹارگٹڈ آپریشن کررہی ہے تاہم کسی کے خلاف بڑی کارروائی نہیں کی جارہی۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی کوئی بات اپنی طرف سے نہیں کی وہی بات کہی جس کی مصدقہ رپورٹ انہیں انٹیلی جنس اداروں سے ملیں کیونکہ عوام تک صحیح بات پہنچانا ان کی ذمہ داری ہے۔

سینیٹ کو بریفنگ سے قبل وفاقی وزیر داخلہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کامران فیصل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، موت کی وجہ جاننے کے لئے کامران فیصل کی قبر کشائی کرکے ان کی باقیات کے نمونے لئے جائیں گے جو پاکستان اور بیرون ملک کی لیباریٹریوں میں بھیجے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button