پاکستانی شیعہ خبریں

لندن میں مظاہرین کا رحمان ملک کے گھر کا گھیراؤ، گورنر راج کے حق میں نعرے

malikحکومت کی طرف سے ممکنہ طور پر گورنر راج ہٹانے اور مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے رئیسانی حکومت کی بحالی کی صورت میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے اور احتجاجی دھرنوں کے اعلان کی حمایت میں لندن میں وزیر داخلہ رحمان ملک کے گھر کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں سینکڑوں امامینز نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا، اس دوران وزیر داخلہ رحمان ملک نے لندن پولیس کو مدد کیلئے بلایا، تاہم پولیس نے مظاہرین پر کسی قسم کا تشدد یا گرفتاری سے گریز کیا، جبکہ ایک ہیلی کاپٹر مسلسل فضاء میں رحمان ملک کے گھر کی نگرانی کرتا رہا۔ مظاہرین کی استقامت پر وزیر داخلہ رحمان ملک کو مجبوراً گھر سے باہر آنا پڑا اور مظاہرین کے مطالبات سننے پڑے۔ اس موقع پر مظاہرین نے وزیر داخلہ پر واضح کیا کہ اگر بلوچستان میں گورنر راج ہٹایا گیا اور بالخصوص رئیسانی حکومت کو بحال کیا گیا تو جہاں پاکستان میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہوگا، وہیں لندن میں مقیم شیعہ کمیونٹی پاکستانی ہائی کمیشن کا گھیراؤ کریگی۔

رحمان ملک نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ وہ صوبے میں امن و امان اور کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی میں مخلص ہیں اور ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام ملکی ادارے ملک میں امن قائم کرنے اور غیر ریاسی عناصر کیخلاف کارروائی کرنے میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے مظاہرین سے کہا کہ وہ ان کے جذبات اور پیغام کو صدر زرداری تک پہنچائیں گے اور ایسے کسی بھی فیصلے سے گریز کیا جائے گا، جس سے غیر ریاستی عناصر فائدہ اٹھا سکیں یا جمہوریت ڈی ریل ہو۔ رحمان ملک کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔ واضح رہے کہ احتجاج کی کوریج کیلئے دنیا بھر کا میڈیا رحمان ملک کے گھر کے باہر موجود تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button