مشرق وسطی

لیبیا میں امریکی اور سعودی مداخلت کے بعد حالات دن بدن کشیدہ 227 افراد ہلاک

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے لیبیا میں جاری خانہ جنگی کے حوالے سے بیان میں بتایا گیا کہ 4 اپریل سے شروع ہونے والی خانہ جنگی کے باعث کم از کم 1128افراد زخمی اور 30000سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے ہیں
لیبیا میں تازہ جھڑپیں تقریبا تین ہفتے قبل اس وقت شروع ہوئیں جب خلیفہ حفتر نے سعودی عرب کے چند روزہ دورے اور سعودی حکام سے ملاقاتوں کے بعد طرابلس پر حملے کا اعلان کردیا۔
لیبیا میں اس وقت دو متوازی حکومتیں ہیں۔ایک حکومت کی پارلیمنٹ طبرق میں ہے جس کو مشرقی علاقے میں جنرل خلیفہ حفتر کی نیشنل فوج کی حمایت حاصل ہے جبکہ دوسری حکومت دارالحکومت طرابلس میں قومی وفاق کی ہے جس کی سربراہی فائز السراج کر رہے ہیں اور فائز السراج کی ہی حکومت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔
لیبیا میں دوہزار گیارہ سے امریکا اور نیٹو کی مداخلت کے بعد سے بدامنی اور بحران پایا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button