مشرق وسطی

شامی افواج کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، گذشتہ 3روزمیں 240 داعشی واصل جہنم

اس آپریشن کے نتیجے میں اب تک کئی گاوں اور ٹاون دھشت گردوں کے قبضے سے چھڑائے گئے ہیں۔پچھلے 24 گھنٹوں میں 150 سے زیادہ دھشت گرد قتل کئے گئے ہیں

شیعت نیوز:پچھلے کئی ہفتوں سے شہر ادلب، اور شہر حما کے مضافات میں دہشتگردوں کے خلاف شامی فوج کا سخت آپریشن جاری ہے۔اس آپریشن میں روسی فضائیہ بھی شرکت کر رہی ہے-شامی اور روسی فضائیہ نے مل کر اب تک ان دو شہروں اور ان کے مضافات میں واقع دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر اب تک سینکڑوں حملے کئے ہیں۔
یہ خبربھی لازمی پڑھیں :شامی فوج کے حوصلے بلند، شام اور روس کی ہماہنگی سے مخالفین میں ناامیدی
اس آپریشن کے نتیجے میں اب تک کئی گاوں اور ٹاون دھشت گردوں کے قبضے سے چھڑائے گئے ہیں۔پچھلے 24 گھنٹوں میں 150 سے زیادہ دھشت گرد قتل کئے گئے ہیں۔جبکہ پچھلے تین دنوں میں مارے جانے والے دھشت گردوں کی تعداد 240 کے لگ بھگ ہے۔
آج حما کے مضافاتی علاقے کفرنبودہ جس کو حالیہ دنوں آزاد کیا گیا تھا پر دھشت گردوں کی طرف سے دوبارہ حملہ کیا گیا جس میں 500 دھشت گردوں نے شرکت کی، اس حملے کو بری طرح ناکام بنا دیا گیا۔واضح رہے کہ ادلب اور ان کے مضافات میں موجود اکثریت دھشت گرد جماعتوں کو ترکی کی مدد حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button