اسلامی ممالک میں عالمی یوم قدس کے موقع پر عظيم الشان ریلیوں کا اہتمام
عالمی یوم قدس کے موقع پر عراق، شام،ترکی، لبنان، فلسطین ، ہندوستان ، پاکستان ، کشمیر ،افغانستان، نائیجیریا، یمن اور دیگر اسلامی ممالک میں ریلیوں کا شاندار اہتمام کیا گيا ریلیوں کے شرکاء نے صدی معاملے کو مسترد کردیا ۔ عراق کے دارالحکومت بغداد میں بہت بڑی ریلی منعقد ہوئی جس میں فلسطینیون کی بھر پور حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف نفرت کا اظہار کیا گيا۔ شام، لبنان ، پاکستان ، نائیجیریا ہندوستان اور بعض دیگر ممالک میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں لوگوں نے ریلیوں میں بھر شرکت کی اور فلسطین کو یہودی ریاست بنانے کے اسرائیلی اقدامات اور اس پر امریکی اتحادی عرب ممالک کی حمایت کی بھر پور مذمت کی گئی۔ پاکستان میں کراچی اور لاہور سمیت کئی بڑےشہروں اور قصبوں میں عظیم الشان ریلیوں کا اہتمام کیا ہے ، ہندوستان کے شہر لکھنؤ سمیت کئی شہروں میں عظیم ریلیاں نکالی گئیں جبکہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف اضلاع میں بھی ریلیوں کا شاندار اہتمام کیا گیا۔ واضح رہے کہ رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) نے فلسطین کی مظلوم قوم کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم قدس کے نام سے موسوم کیا ۔ یوم قدس تمام اسلامی ممالک میں اسلامی ، انسانی اور اخلاقی بنیادوں پر جوش و لولہ کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اس دن عالمی سطح پر اسرائيل کے فلسطینی عوام پر سنگین اور وحشیانہ مظالم کے خلاف نفرت و بیزاری کا اظہار کیا جاتا ہے۔ عالمی یوم قدس کی بدولت مسئلہ فلسطین آج بھی زندہ ہے ورنہ بعض امریکی اتحادی عرب ممالک آج تک فلسطین کو فروخت کرچکے ہوتے ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور بعض دیگر عرب ممالک میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ریلیوں پر پابندی عائد ہے کیونکہ سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کا اہم اتحادی ملک ہے جو خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کررہا ہے۔ دنیائے اسلام میں آج ریلیوں کے شرکاء نے امریکہ ، اسرائیل اور ان کے اتحادی عرب ممالک کے درمیان فلسطین کے بارے میں صدی معاملے کی بھی بھر پور مخالفت کی گئی۔ اور مسلمانوں نے صدی معاملے کو ناکام بنانے کے لئے بھر پور عزم کا اظہار کیا ہے۔