دنیا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا خلیج فارس میں کشیدگی بڑھانے سے گریز کی تاکید

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خلیج فارس میں کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا اس خطے میں ایک بڑے مقابلے کی تاب نہیں لاسکتی۔

ان خیالات کا اظہار ’’انٹونیو گوٹریس‘‘ نے پرتگال کے شہر لیسبوں میں نوجوانوں سے متعلق عالمی اجلاس کے موقع پر کیا۔

انہوں نے سارے فریقین کو صبر و تحمل کے مظاہرہ کی دعوت دیتے ہوئے ہر کسی قسم کی کشیدگی سے باز رہنے کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ پاسداران اسلامی انقلاب فورس نے 20 جون کو ملک کے جنوبی ’’کوہ مبارک‘‘ علاقے میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ’’گلوبل ہاک‘‘ نامی جاسوس امریکی ڈرون کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے فوری طور پر مارگرایا.

امریکی جاسوسی ڈرون کی شناخت کے ایک ہی وقت میں اس کے قریب ایک اور 35 عملے پر مشتمل جاسوسی طیارہ پرواز کر رہا تھا مگر ایران نے اس کو تباہ نہیں کردیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے تین جولائی 1988 میں اپنے سمندری جنگی جہاز کے ذریعے ایران کے مسافربردار طیارے کو مار گرایا جس کے نتیجے میں 290 ایرانی شہری شہید ہوگئے۔

امریکی بحری جنگی جہاز یو ایس ایس ونسنز نے تین جولائی 1988 کو اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی کمپنی ایران ایئر کے دبئی جانے والے ایئر بس اے-300 طیارے کو مار گرایا جس میں 66 بچوں سمیت 290 افراد شہید ہوگئے.

یہ واقعہ فضائی سانحوں کی تاریخ میں انسانی جانی نقصان کے حوالے سے اپنی نوعیت میں آٹھواں بدترین سانحہ تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button