مشرق وسطی

امریکہ، عالمی سطح پر اقتصادی دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔ حسن روحانی

شیعہ نیوز: ایران کے صدر حسن روحانی نے بین الاقوامی پارلیمانی یونین کی سربراہ گیبریلا کوواس بارون سے ملاقات میں امریکہ کی طرف سے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور امریکی ڈرون کی ایرانی سپاہ کے ہاتھوں سرنگونی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ،علاقائی اور عالمی سطح پر کشیدگی اور تناؤ کو ہوا دے رہا ہے۔

صدر حسن روحانی نے بین الاقوامی پارلیمانی یونین کے ساتھ ایران کے قریبی تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران تمام بین الاقوامی اداروں کا احترام اور ان کے ساتھ قریبی تعاون کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے ۔

صدر حسن روحانی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے اور امریکہ کی طرف سے سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کو نقض کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مشرق وسطی میں کشیدگی کے علاوہ عالمی سطح پر بھی اقتصادی دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے اور اس نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

اس ملاقات میں عالمی پارلیمانی یونین کی سربراہ گیبریلا کوواس بارون نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو اہم بین الاقوامی معاہدہ قراردیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے ثابت ہوگيا ہے عالمی مسائل کو مذاکرات اور گفتگو کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے۔ اس نے کہا کہ ایران ایک اہم اور ذمہ دار ملک ہے جو عالمی مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کرتا ہے اور ہم ایران کے اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button