اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

چھ جولائی کا لاہور کنونشن ملت جعفریہ کو تقسیم کرنے کی سازش ہے، سبطین سبزواری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سبطین سبزواری نے کہا ہے کہ لاہور میں 6 جولائی کو ہونیوالا کنونشن ملت جعفریہ کو تقسیم کرنے کی سازش ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملت تشیع کو تقسیم کرنے کی سازشیں پہلے بھی ناکام ہوئیں، اب بھی ناکام ہوں گی۔ نصیریت ایک فتنہ ہے، جو تشیع کو بدنام کرنے کیلئے گمراہ لوگ پھیلا رہے ہیں۔ ملت جعفریہ ان کا محاسبہ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مدینہ، نجف، کربلا اور قم کی بجائے لندن کو اپنا مرکز تسلیم کرنے والوں کا شیعہ مسلک سے کوئی تعلق نہیں۔ ملت جعفریہ اپنے مذہب اور عقائد سے آشنا ہے، غلویت، نصیریت اور صوفیت کا پرچار کرنیوالے قومی نقصان کر رہے ہیں، عوام انہیں اپنی صفوں سے نکال باہر کریں۔

انہوں نے کہا کہ 6 جولائی کو لاہور میں ہونے والا پروگرام ملت جعفریہ کو تقسیم کرنے کی سازش ہے، عوام قومی قیادت اور قومی پلیٹ فارم کیساتھ وابستہ ہیں، ملت تشیع کو پہلے سے تقسیم کرنے کی جو کوشش کر رہے ہیں وہ بھی ناکام ہوئی تھیں اب بھی ہوں گی۔

علامہ سبطین سبزواری کا کہنا تھا کہ تشیع اسلام کی بہترین تعبیر کا نام ہے، قوم کو استعماری سازشوں کے تحت تقسیم کیا جا رہا ہے، لیکن ہم اتحاد و وحدت اور تبلیغ کے ذریعے فضا کو بہتر کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button