بی ٹیم کو امریکی مفادات پر تشویش نہیں بلکہ بی ٹیم جنگ کی پیاسی ہے۔ جواد ظریف
شیعہ نیوز: ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کل رات اپنے ٹوئیٹ میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئےکہ بی ٹیم کو امریکی مفادات پر تشویش نہیں ہے کہا کہ بی ٹیم جنگ کی پیاسی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ بی ٹیم میں ایسے جنگ پسند افراد شامل ہیں جن کے نام کے ساتھ ب لگتا ہے۔ جیسے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو، سعودی ولیعہد بن سلمان، متحدہ عرب امارات کے ولیعہد محمد بن زاید اور وہائٹ ہاوس کی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن۔
محمد جواد ظریف نے امریکی صدر ٹرمپ کے اس بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکی فوج کا خلیج فارس میں کوئی کام نہیں ہے کہا کہ خلیج فارس میں امریکی فوج کا کوئی کام نہیں ہے سو فیصد درست ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے خلیج فارس سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلاء کو امریکہ اور دنیا کے مفاد میں قرار دیا۔
واضح رہے کہ کل امریکی صدر ٹرمپ نےاپنے ٹوئیٹ میں خلیج فارس میں امریکی فوجیوں کی موجودگی پر کہا کہ امریکہ کو اس کی ضرورت نہیں ہے۔