اسلامی تحریکیںمشرق وسطی

جب تک سعودی جارحیت بند نہیں ہوتی، جوابی حملے جاری رہیں گے۔ محمد علی الحوثی

شیعہ نیوز : یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے جنوبی سعودی عرب پر حملے، یمنی عوام کے خلاف پانچ سالہ جارحیت کا سلسلہ بند کئے جانے کی صورت میں روکے جا سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے جنوبی سعودی عرب پر جارحیت کے جواب میں ہی یہ حملے کئے جا رہے ہیں جو جارحیت کا سلسلہ بند کئے جانے پر روکے جا سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سعودی اتحاد کی جارحیت جاری رہنے کی صورت میں جنوبی سعودی عرب کے مختلف علاقوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوابی حملوں کا سلسلہ بدستور جار رہے گا۔

محمد علی الحوثی نے کہا کہ تحریک مزاحمت کو دبانا اور یا جھکنے پر مجبور کرنا ناممکن ہے اور یمن کے تمام تر محاصرے کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور دشمنوں کو اب اس کی ہی سرحدوں میں ہر طرح کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button