مشرق وسطی

صیہونی جارحیت، بیت المقدس میں فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید، 4 زخمی

شیعہ نیوز : اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں العیسویہ کے مقام پر فلسطینی شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں ایک 20 سالہ فلسطینی نوجوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’وفا‘‘ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 20 سالہ سابق اسیر محمد سمیر عبید شہید اور چار زخمی ہوگئے۔ سمیر عبید کے سینے میں لگنے والی گولیاں اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ العیسویہ میں فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کے بعد انہیں زخمی حالت میں سڑک پر تڑپتے ہوئے پھینک دیا گیا۔ امدادی کارکنوں نے ان تک رسائی کی کوشش کی مگر قابض صیہونی فوج نے ایمبولینسوں اور امدادی عملے کو زخمیوں کے قریب نہیں جانے دیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شدیدزخمی ہونے کے باعث دم توڑ گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button