مشرق وسطی

شامی فوج کے آپریشن میں 70 داعشی دہشت گرد واصل جہنم

شیعہ نیوز : شامی فوج نے اپنے ملک کے شمالی مغربی علاقے میں جاری آپریشن کے دوران 70 داعشی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

دمشق میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے فضائیہ کی مدد سے القصابیہ اور کفر نبودہ علاقوں کی جانب سےداعشی دہشت گردوں کی پیشقدمی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں ستر داعشی دہشت گرد واصل جہنم اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ شمال مغربی شام کے صوبے ادلب کے جنوبی سیکٹروں اور اسی طرح صوبہ حما اور لاذقیہ کے بعض علاقوں میں شامی فوج اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔

شامی فوج نے اپریل کے آخر میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف شدید کارروائی کرتے ہوئے صوبہ حما کے شمالی اور شمال مغربی جبکہ صوبہ ادلب کے جنوب مغربی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button