اہم پاکستانی خبریں

’دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان نے بے شمار قربانیاں دی ہیں‘ ، پاکستان نیوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان نیول اکیڈمی میں 111 ویں مڈشپ مین اور 20 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ کا انعقاد ہوا۔

کمیشننگ پریڈ میں مڈ شپ میں سے 65 کا تعلق پاکستان جبکہ 12 دوست ممالک سے تھے، اسی طرح شارٹ سروس کمیشن کے 98 کیڈٹس بھی اس پریڈ کا حصہ تھے، جس میں 25 خواتین کیڈٹس بھی شامل تھیں۔

پی این ایس رہبر میں ہونے والی اس پریڈ کے مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے اور اندرونی اور بیرونی سطح پر امن کے قیام کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

مہمان خصوصی نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود کا شکریہ ادا کیا اور کمیشننگ بیج کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں چاہیے کہ وہ اپنے شہدا اور غازیوں کے نقش قدم پر چلیں اور قوم کے لیے فخر کا باعث بنیں۔

اس سے قبل کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور وقار محمد نے بتایا کہ پاکستان نیول اکیڈمی میں کئی دوست ممالک بحرین، اردن، قطر، سعودی عرب اور یمن کے کیڈٹس بھی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

کموڈور وقار محمد نے پاس آؤٹ ہونے والے افسران کو تاکید کی کہ وہ ملکی سالمیت، مفاد اور وقار کے تحفظ کو ہمیشہ اولین ترجیح دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button