
اہم پاکستانی خبریں
دہشتگردوں کی فنڈنگ، 5 کالعدم تنظیموں کیخلاف مقدمات درج
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے پر پولیس کی جانب سے 5 کالعدم تنظیموں کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیموں کیخلاف مقدمات دہشتگردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کئے گئے ہیں۔
مقدمات میں حافظ محمد سعید، عبدالرحمان مکی، امیر حمزہ، محمد یحیی عزیز کو نامزد کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیموں میں دعوۃ الارشاد ٹرسٹ، معاذ بن جبل ٹرسٹ، الانفال ٹرسٹ، المدینہ فاونڈیشن ٹرسٹ اور الحمد ٹرسٹ شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان پر دہشت گردی کو پروان چڑھانے کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کے الزامات ہیں۔ نامزد ملزمان پر الزام ہے کہ یہ دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے کیلئے فنڈز اکٹھا کرتے تھے۔