مشرق وسطی

امریکی جنگی جنون کے پیش نظر الحشد الشعبی کا وجود ضروری ہے

شیعہ نیوز : عراقی حزب اللہ کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی دلچسپی اور جنگی جنون کو مدنظر رکھتے ہوئے حشد الشعبی جیسی عوامی طاقتور فورس کی ضرورت ہے۔

عراقی حزب اللہ کے ترجمان جعفر الحسینی کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کی عراق میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اور جنگی جنون سے عراق کو خطرہ ہے۔

عراقی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری بیرونی مداخلتوں کے پیش نظر الحشد الشعبی کا وجود ضروری ہے۔

جعفر الحسینی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں اب بھی داعش کے خفیہ ٹھکانے موجود ہیں اور ملک کو خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا عراق سے تکفیری داعشی دہشت گردوں کو شکست دینے میں الحشد الشعبی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے اور اس فورس کا باقی رہنا ملک کے فائدے میں ہے۔

خیال رہے کہ عراق میں امریکا اسرائیل اور سعودی عرب کے حایت یافتہ تکفیری داعشی دہشت گردوں کو شکست دینے میں الحشد الشعبی نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button