مشرق وسطی

یمنی فوج کا نیا میزائل سسٹم تیار، جلد رونمائی

شیعہ نیوز : یمنی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے نیا میزائل سسٹم تیار کرلیا ہے جس کی جلد ہی رونمائی کردی جائے گی۔ اس درمیان یمن کی نیشنل سالویشن کی حکومت کے وزیرخارجہ ہشام شرف نے خبردار کیا ہے کہ جارح ملکوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ جب تک یمن کے عوام کو مصائب ومشکلات سے دوچار رکھا جائےگا یمن کی حکومت اور فوج جوابی کارروائی کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے دشمنوں کی نیند حرام کرتی رہے گی۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے کہا ہے اس نئے میزائلی سسٹم کی رونمائی شہید صالح الصماد دفاعی صنعت کی نمائش کے دوران کی جائے گی۔ انہوں نے مختلف ہتھیاروں سے بیک وقت کئی علاقوں کو نشانہ بنانے کی یمن کی استقامتی قوتوں کی توانائیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یمنی فورسز نے جن ٹھکانوں اور مراکز پر حملے کی فہرست تیار کی ہے وہ بہت ہی اہم اور بنیادی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کے لئے یہ مراکز بنیادی تنصیبات اور آئیل پائپ لائن سے بھی زیادہ اسٹریٹیجک اہمیت رکھتے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے گذشتہ مئی اور جون کے مہینے میں یمن کے صوبوں پر جارح سعودی اتحادکے حملوں کی اعداد وشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جارح سعودی اتحاد نے اس عرصے میں آٹھ سو چونتیس بار حملے کئے ہیں جن میں مئی کے مہینے میں ستر زمینی حملے اور جون کے مہینے میں ایک سو پانچ زمینی حملے شامل ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان نے گذشتہ دومہینے کے دوران یمنی فوج کے ڈرون حملوں کے بارے میں کہا کہ اس عرصے میں یمن کی فوج نے چھتیس ڈرون حملے کئے ہیں جن کے دوران اکیس بار سعودی عرب کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جبکہ دس بارابہا ہوائی اڈے پر حملے کئے گئے۔

انہوں نے کہا یمنی فوج کے ڈرون طیاروں نے اس عرصے میں سات بار سعودی عرب کے جازان اور تین بار نجران ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا جبکہ یمنی فوج کے ڈرون یونٹ نے سعودی عرب کی خمیس مشیط فوجی چھاؤنی پر بھی ایک بار حملہ کیا۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ فوج کے میزائل یونٹ نے گذشتہ دومہینے کے دوران سعودی عرب کے اندر فوجی ٹھکانوں پر بیلیسٹک میزائلوں سے پانچ بار حملہ کیا۔ اس درمیان یمن کی سالویشن حکومت کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ جارح قوتوں کے مقابلے میں یمنی فوج اوراستقامتی گروہوں کی دفاعی اسٹریٹیجی صنعا کا قانونی حق ہے۔

یمن کی سالویشن حکومت کے وزیرخارجہ ہشام شرف نے ایران کے العالم ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام لقاء خاص میں یمن کے رہائشی علاقوں، اسکولوں، اسپتالوں اور مساجد پر جارح سعودی اتحاد کے ہوائی حملوں اور بمباریوں کے مقابلے میں سعودی عرب کے اندر فوجی اڈوں پر یمنی فوج کے جوابی حملوں کے سلسلے میں بین الاقوامی اداروں کے دوہرے معیار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امن و صلح کے لئے مناسب روش کے حصول کی غرض سے یمن کی کوشش جاری رہے گی۔

ہشام شرف نے کہا کہ یمن کی نیشنل سالویشن کی حکومت نے کوشش کی ہے کہ متعدد بین الاقوامی چینلوں کے ذریعے امن و صلح کے راستے نکالے لیکن جارح ممالک شہروں اور شہری تنصیبات اور رہائشی علاقوں پر بمباری کرکے بدستور عام شہریوں کا خون بہارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button