سعودی عرب میں فحاشی کا ایسا پروگرام کہ آپ کا سر شرم سے جھک جائے
سعودی عرب میں فحاشی کا ایسا پروگرام ہونے جارہا ہے جس کے بارے میں پڑھ کر آپ کا سر شرم سے جھک جائے گا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سر زمین انبیاء سعودی عرب میں فحاشی کا ایسا پروگرام ہونے جارہا ہے جس کے بارے میں پڑھ کر آپ کا سر شرم سے جھک جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آل سعود کے چشم و چراغ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی جانب سے اصلاحات کے نام پرشروع کیا گیا فحاشی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔
سینما گھر، ڈسکو بار اور نائٹ کلب کے بعد اب سعودی عرب میں بدنام زمانہ امریکی فحش رقاصہ و گلوکارہ نِکی مناج رواں ماہ ایک فحش پروگرام کرنے جارہی ہے جس میں وہ اپنےجسم کی نمائش کرے گی۔
جدہ میں منعقد ہونے والےاس میلے کے منتظمین کے مطابق فحش رقاصہ و گلوکارہ نِکی مناج 18 جولائی کو انبیاء کی سرزمین سعودی عرب کے شہر جدہ میں فحاشی وعریانی کا مظاہرہ کرے گی اور اس کا پروگرام ایم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں سعودی عرب میں اب ’’حلال شراب‘‘ بھی دستیاب ہوگی
نکی مناج کو فحش رقص اور شدید بے راہ روی کے باعث امریکی مہذب حلقوں میں بھی بری نظر سے دیکھا جاتا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اس میلے میں برطانوی موسیقار لیام پین اور امریکی ڈی جے اسٹیو اوکی بھی اپنی پرفارمنس دے گا۔
واضح رہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے ملک میں اصلاحات اور جدت کا نعرہ لگایا تھا جس کے بعد سے پورے سعودی عرب میں غیر اسلامی اور غیر اخلاقی کاموں کا آغاز کیا گیا تھا، جن میں ریاض میں ایک کنسرٹ سمیت مختلف شہروں میں ڈسکو بارز اور نائٹ کلب کھولے گئے تھے (جسے حلال نائٹ کلب کا نام دیا گیا تھا) جس میں شراب اور کباب کی سہولیات بہم دستیاب ہوتی ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے اسلام پسند حلقوں میں اس کام کی شدید مذمت کی جارہی ہے جبکہ تنقید کرنے والوں کو حکومتی اہلکار اٹھا کر لے جاتے ہیں جنہیں بعد میں بغاوت کا الزام لگا کر قتل کردیا جاتا ہے۔