بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، داعش کا امیر ہلاک
سی ٹی ڈی حکام نے خودکش جیکٹس، ہینڈگرنیڈ اور اسلحہ بھی برآمدکرلیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں سی ٹی نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے داش کے امیر کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نےبلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں جمعہ کی رات خفیہ اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں پر موجود دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والوں کی جوابی فائرنگ میں داعش بلوچستان کا امیر شکر اللہ گولیاں لگنے سے موقع پر ہلاک ہو گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد شکراللہ شیعہ قتل عام، ہزارہنسل کشی، فتح پور مزار اور بولان کے چھلگری امام بارگاہ حملے سمیت متعدد دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث تھا۔
ہلاک ہونے والے دہشتگرد کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
جائے وقوعہ سے سی ٹی ڈی حکام نے خودکش جیکٹس، ہینڈگرنیڈ اور اسلحہ بھی برآمدکرلیاہے۔
واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل سندھ میں سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے کالعدم وہابی دہشتگرد تنظیم داعش کے سندھ کے امیر کو بھی ایک مقابلے میں ہلاک کردیا تھا۔