مشرق وسطی

یمن میں سعودی جارحیت اور بربریت کے خلاف عظیم الشان ریلی

شیعہ نیوز : یمن کے مظلوم اور نہتے مسلم عرب عوام  نے کل المہرہ صوبے میں عظیم الشان ریلی نکال کر جارح سعودی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا۔ ریلی میں شریک مظاہرین نے جن کے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر تھے امریکہ اور سعودی عرب کے خلاف فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔

مظاہرین نے المہرہ صوبے میں سعودی اور اس کے آلہ کاروں کی جارحیت کی مذمت کی اور فوری طور پر جارحین سے یمن کی سرزمین ترک کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے اسی طرح المہرہ صوبے کے ایئر پورٹ اور سرحدی اور بحری گذرگاہوں کو یمنی افواج کی تحویل میں دینے کا مطالبہ کیا۔

در ایں اثناء یمنی فوج اور قبائلی رضاکار فورس نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودی عرب کے اندر سعودیہ کے جیزان، ابہا اور العسیر میں تین فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یحیی سریع نے کہا کہ صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے امریکی پیٹریاٹ میزائل سسٹم کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔ یحیی سریع کا کہنا تھا کہ یمنی عوام نے اپنی استقامت اور پائداری کے ذریعہ سعودی عرب کی ظالم و جابر حکومت کو دس جارح ممالک کے ہمراہ شکست دینے کا عزم مصمم کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button