داعش کے قبضے سے سینکڑوں امریکی ساختہ مائنز ملنے کا انکشاف
شیعہ نیوز : شامی فوج نے شامی صوبے ’’قنیطرہ‘‘ میں داعش دہشت گردوں سے آزاد کرائے گئے علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں امریکی ساختہ بارودی سرنگیں ملنے کا انکشاف کیا ہے۔
شام کی افواج نے شامی صوبے قنیطرہ میں بین الاقوامی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کروائے گئے علاقے سے سینکڑوں کی تعداد میں امریکی ساختہ بارودی سرنگوں کے ملنے کی خبر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شامی دارالحکومت ’’دمشق‘‘ کے جنوب مغرب کی طرف 55 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک وسیع علاقے سے امریکی ساختہ بارودی سرنگیں ملنے کی خبر ملی ہے، جنہیں زمین سے نکال کر ڈسپوز کر دیا گیا ہے۔
گذشتہ روز مقامی ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ شامی صوبے قنیطرہ میں داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کروائے گئے علاقے کے اردگرد سے بڑی تعداد میں زمین میں چھپی امریکی ساختہ مائینز کا انکشاف ہوا تھا، جنہیں شامی فوج نے اب زمین سے نکال کر ڈسپوز کر دیا ہے۔
ادھر ’’مقبوضہ گولان‘‘ اور اسرائیل کی سرحد کے ساتھ ساتھ کے شامی علاقوں کوداعشی دہشت گردوں سے پاک کر دینے کے بعد سرچ آپریشنز میں ملنے والے اسلحے کے ذخائر میں بڑی تعداد امریکی و اسرائیلی اسلحے پر مشتمل تھی۔
رپورٹ کے مطابق داعشی دہشت گردوں کے گوداموں سے ملنے والے امریکی و اسرائیلی اسلحے میں مختلف قسم کے ٹینک شکن میزائل، مارٹر گولے، بندوقیں اور دوسرا آٹومیٹک اسلحہ شامل ہے، جو اسرائیل اور امریکہ میں تیار ہو کر سیدھا داعشی دہشت گردوں کے ہاتھوں تک پہنچا تھا۔
شامی فوج کے ایک اعلیٰ عہدیدار ’’پرنسالاتینا‘‘ کی طرف سے دی گئی تحریری رپورٹ کے مطابق یہ مائینز ایسے علاقوں کی سکریننگ میں ملی ہیں، جو جنگ کے زیادہ تر عرصے میں داعشی دہشت گردوں کے کنٹرول میں ہی رہے ہیں۔