اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ریاست کے پاس موجود لاپتہ افراد قانونی عمل سےگزر رہے ہیں، میجر آصف غفور

ہمیں یہ بات سمجھنی چاہیے کہ لاپتہ ہونے والا ہر شخص ریاست سے منسوب نہیں کرنا چاہئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ جو لاپتہ افراد ریاست کے پاس ہیں وہ قانونی عمل سےگزر رہے ہیں۔ ہمیں یہ بات سمجھنی چاہیے کہ لاپتہ ہونے والا ہر شخص ریاست سے منسوب نہیں کرنا چاہئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے چیئرپرسن ڈیفنس آف ہیومن رائٹس آمنہ مسعود جنجوعہ نے ملاقات کی جس میں لاپتہ افراد کے مسئلے پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ہر لاپتہ شخص کی گمشدگی کو ریاست سے نہیں جوڑا جاسکتا، کئی لاپتہ افراد افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کا حصہ ہیں، جب کہ کئی لاپتہ افراد ٹی ٹی پی کی طرف سے لڑتے ہوئے مارے گئے، اور جو افراد ریاست کے پاس ہیں وہ قانونی عمل سےگزر رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے آمنہ مسعود جنجوعہ کو بتایا کہ ہمارے دل لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں، لاپتہ افراد کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن سمیت حکومت اور سیکیورٹی فورسز بھی کام کر رہی ہیں اور اس معاملے پرجی ایچ کیو میں اسپیشل اسسٹنس سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button